ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ گورنرکے ہاتھوں ہانگیو آئس کریم کے پردیپ پائی کی تہنیت

کیرالہ گورنرکے ہاتھوں ہانگیو آئس کریم کے پردیپ پائی کی تہنیت

Mon, 08 Oct 2018 18:26:54    S.O. News Service

مینگلور 8؍اکتوبر (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ کاسرگوڈ میں  آئی سی اے آر۔ سی پی سی آر کی جانب سے منعقدہ انوویٹرس میٹ پروگرام کے دوران کیرالہ کے گورنر پی سداشیوم کے ہاتھوں ہانگیو آئس کریم پرائیویٹ لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ پائی کی تہنیت کی گئی۔

ہانگیوآئس کریم نے سی پی سی آر کے اشتراک سے کیرالہ کے بازار میں ویگن آئس کریم متعارف کروایا تھا۔ اسی سلسلے میں پردیپ پائی کی تہنیت کی گئی ہے۔ اس موقع پر کیرالہ کوسٹل ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر راجو نارائن سوامی ، رکن اسمبلی نیلّی کُنّو، سی پی سی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی چوڈپّا اور ڈاکٹر کے مرلی دھرن موجود تھے۔

خیال رہے کہ ہانگیو آئس کریم پورے کرناٹک میں کافی معروف ہے اور اکثر شادی بیاہ کے موقعوں پر بھی اس برانڈ کے ائیس کریم کو عوام بے حد پسند کرتے ہیں۔


Share: